استاد شفقت علی خان نے بھارتی فلم ”جانثار“ کا میوزک ترتیب دیا

26 جولائی 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) شام چوراسی گھرانے کے معروف گلوکار استاد شفقت علی خان نے بھارتی فلم ”جانثار“ کا میوزک ترتیب دیا ہے۔ اس فلم کا میوزک ریلیز ہو چکا ہے۔ فلم 21 اگست کو ریلیز ہو گی۔ اس فلم میں استاد شفقت علی خاں کے علاوہ گلوکارہ عابدہ پروین، شریا گھوشال اور سکھوندر سنگھ نے گیت گائے ہیں۔ فلم میں پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے ہیرو کا کردار ادا کیا ہے۔
استاد شفقت حسین کے منیجر شاہد حسین نے بتایا کہ آج کل فلم کی پروموشن ہو رہی ہے۔