بھارتی فلم میں قوالی ”بھر دو جھولی میری یا محمد“ میں ردوبدل کرنے پر شدید تنقید

26 جولائی 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) بزم پُرنم پاکستان کے چیئرمین محمد اقبال پیام اور بزم کے دیگر عہدیداروں نے بھارتی فلم بجرنگی بھائی جان میں شامل معروف شاعر پرنم الہ آبادی کی لکھی ہوئی مقبول قوالی ”بھر دو جھولی میری یا محمد“ میں ردوبدل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاپی رائٹ ایکٹ کے مطابق کسی کی تحریر میں ازخود تبدیلی کرنا ایک جرم ہے۔ ہم یہ حق رکھتے ہیں کہ فلمساز، گلوکار اور اس جرم میں شریک دیگر تمام لوگوں پر ہرجانے کا دعویٰ کریں۔