پاکستان سری لنکا کے درمیان پانچواں ون ڈے آج ہو گا‘ کھلاڑیوں کی پریکٹس دونوں کپتان کامیابی کیلئے پرعزم

26 جولائی 2015

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج ہمنبٹوٹا میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہو گا۔ پاکستان کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن اور پاکستانی ٹیموں نے گذشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ کوچز کی زیرنگرانی کھلاڑیوں نے با¶لنگ، بیٹنگ، فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ون ڈے سیریز جیت چکے ہیں مگر پھر بھی آخری میچ کو آسان نہیں لیں گے۔ سری لنکن ٹیم کم بیک کر سکتی ہے۔ ہمارا اصل ہدف ابھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ تمام کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے اور کامیابی کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کھلاڑی سیریز میں اچھا پرفارم کر رہے ہیں اور امید ہے آج بھی کامیابی حاصل کرکے رینکنگ میں پوائنٹس بڑھا لیں گے۔ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز نے کہا کہ سیریز ہارنے سے زیادہ پریشان نہیں ہیں۔ آخری میچ جیت کر اعتماد بحال کریں گے تاکہ ٹی ٹونٹی سیریز میں اچھا پرفارم کر سکیں۔ تین میچوں میںشکست سے ٹیم مینجمنٹ بھی پریشان ہے۔ کوئی نہ کوئی کمی رہ جاتی ہے۔ کھلاڑیوں پر واضح کر دیا ہے تمام خامیوں پر قابو پا کر میدان میں اُترنا ہو گا۔ با¶لرز، بلے بازوں کو ذمہ داری نبھانا ہو گی۔لاستھ مالنگا کی واپسی سے ٹیم میں جان پڑی ہے، وہ فارم میں آ جائیں گے۔ اگر کوئی خامی ہے تو اس پر قابو پائیں گے اور میدان میں پرفارم کریں گے۔ سری لنکن با¶لر نوان پردیپ کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہے جبکہ تھسارا پریرا کو ان کی جگہ شامل کیا جا سکتا ہے۔ لنکن ٹیم ان ممکنہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہو سکتی ہے۔ کشال پریرا، تلکارتنے دلشان، لہیرو تھریمانے، اینجلو میتھیوز کپتان، دنیش چندی مل وکٹ کیپر، انتان پریانجن، مالنڈا سری وردھنے، سچتھ پتھیرانا، سچیتھرا سنانائیکے، تشارا پریرا، نوان پردیپ، لاستھ مالنگا، سرنگا لکمل۔ پاکستانی ممکنہ کھلاڑیوں میں اظہر علی کپتان، احمد شہزاد، محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد رضوان، سرفراز احمد، عماد وسیم، انور علی، یاسر شاہ، راحت علی اور محمد عرفان۔ ہمنبٹوٹا میں آج موسم خوشگوار رہے گا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔