سری لنکن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی نے چیف سلیکٹر کو پریشان کردیا
کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وجے گوناوردھنے نے کہا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد تمام کمزوریاں کھل کر سامنے آگئی ہیں ۔شکست نے پریشان کردیاہے جس کے بعد ٹیسٹ اور ون ڈے سکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی ضرورت ہے۔سنگاکارا اور جے وردھنے کے بعد ٹیم کمزور ہوگئی اور بلے باز سپن باﺅلنگ کوکھیلنے میں ناکام رہے ہیں ۔یہ وہ کمزوریاں نہیں جن ٹھیک کرنے کیلئے کچھ کیا جائے بلکہ کھلاڑیوں کو خود سیکھنا چاہئے۔لیگ سپنر کا ٹیسٹ سیریز میں 23وکٹیں لینا اور ون ڈے سیریز میں کیریئر کی بیسٹ باﺅلنگ کرنا ہمارے بلے بازوںکی خامیوں کا پو ل کھول دیا ہے ۔یاسر شاہ سری لنکن بیٹنگ لائن کو ادھیڑ کر رکھ دیا ہے ۔سینئر کھلاڑیوں کی ناکامی کی بھی سیریز میں شکست کی وجہ بنی ہے ان کو ذمہ داری نبھانا ہوگی۔ہمارے باﺅلرز بھی ٹھیک لائن پر گیند نہیں کر رہے ہیں ۔ہمارے پاس کھلاڑیوں کا بڑا پول موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر تبدیلیاں بھی کی ہیں ۔سری لنکن کو پاکستان سے سیکھنا چاہئے جس نے نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار کیا ہے۔پاکستانی نوجوان کھلاڑیوں نے فیلڈنگ بھی بہت اعلیٰ کی ہے۔یہ وہی ٹیم ہے جس نے بنگلہ دیش سے شکست کھائی تھی مگر اب بڑی ٹیم بن گئی ہے۔سری لنکا کو اسی راہ پر چل کر نوجوانوں کو موقع دینا ہوگا ‘نوجوان ایک دن میں نہیں سیکھ لیتے ‘وقت کے ساتھ ٹیم اچھی بن جا ئے گی ۔نوجوانوں کو اعتماد دے کر اچھا ماحوال فراہم کرنا ہوگا۔