بنگلہ دیش اور جنو بی افریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم

26 جولائی 2015

چٹا گانگ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش اور جنو بی افریقہ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ،ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور آخری روز شدید بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا۔تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو بنگلہ دیش اور جنوبی افر یقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔ پہلے ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا۔قبل ازیں جنو بی آفریقہ اپنی پہلی اننگز میں 248رنز بنا کر آ? ٹ ہو گیا تھا، 248 رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 326رنز بنا کر مہمان ٹیم پر 78رنز کی بر تری حاصل کی تھی۔جنو بی افر یقہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 61رنز بنائے تھے۔بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں 4جنوبی افر یقی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے مستفیض الرحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ممالک کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29جولائی سے شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنو بی افریقہ نے میزبان کو 2-0 اور ایک روزہ سیریز میں بنگلہ دیش نے 2-1سے فتح حاصل کی تھی۔