سکاٹ لینڈ‘ہالینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کوالیفائنگ کے فائنل میں پہنچ گئیں

26 جولائی 2015
سکاٹ لینڈ‘ہالینڈ کی ٹیمیں ٹی ٹونٹی ورلڈ کوالیفائنگ کے فائنل میں پہنچ گئیں

ڈبلن (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈ کوالیفائنگ را¶نڈ میں سکاٹ لینڈ نے ہانگ کانگ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی۔ ہالینڈ نے آئرینڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔ پانچویں پوزیشن کے میچ میں افغانستان نے اومان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا۔اومان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ افغانستان نے ہدف 18.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سمیع اللہ شنواری نے ناقابل شکست 40 رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔