فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کا نوٹس لے لیا، جلد وفد دورہ کرےگا

26 جولائی 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے تنازعات کا نوٹس لے لیا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ فیفا اور اے ایف سی کا مشترکہ وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ فیفا تمام معاملات کا ازخود جائزہ لینے کے بعد پی ایف ایف کے مستقبل کا فیصلہ کر لے گا۔