چیف جسٹس پاکستان جسٹس ناصر الملک کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ، یادگاری شیلڈ دی گئی

26 جولائی 2015

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منظور احمد ملک اور فاضل جج صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک کے اعزاز میں الوداعی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس اعجازاحمد چودھری، جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس عمر عطا بندیال نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس سید منصورعلی شاہ، جسٹس محمد خالد محمود خان، جسٹس شاہد حمید ڈار اور جسٹس یاور علی سمیت دیگر فاضل جج صاحبان بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس منظوراحمد ملک نے عدالت عالیہ کے فاضل جج صاحبان کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کویادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔