خیبر پی کے میں نئے ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز، نمبر پلیٹس نہ لگانے پر جرمانے

26 جولائی 2015

پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے میں متعارف کردہ نیا ٹریفک وارڈن سسٹم نے ہفتہ سے عملی طور پر کام شروع کرد یا۔نئے ٹریفک وارڈن نظام کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 100 روپے سے 5 ہزار تک جرمانہ عائد کرنے کی اجازت ہوگی۔ نمبر پلیٹس نہ لگانے پر بھی جرمانے ہونگے۔