مسلم لیگ کی مثبت معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کررہا ہے: شرافت لیاقت بھٹی

26 جولائی 2015

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کی مثبت معاشی، اقتصادی پالیسیوں سے ملک ترقی کررہاہے۔ محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں اقتصادی استحکام کا سفر تیزی سے جاری ہے معاشی کامیابیوں سے جمہوریت کے نقب دانوں کے ارادے خاک میں مل گئے۔ عوام نے مسلم لیگ (ن) کو پانچ سال حکومت کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے۔