جوڈیشل کمشن رپورٹ سے تحریک انصاف کے جھوٹ کا پول کھل گیا : شہباز حسین کھوکھر

26 جولائی 2015

لاہور( پ ر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز حسین کھوکھر نے کہا کہ جوڈیشل کمشن رپورٹ سے تحریک انصاف کے جھوٹ کا پول کھل ہوگیا ۔ عمران خان کو اب ہار تسلیم کر لینی چاہیے ۔ تین مہینے اسلام آباد میں دھرنا دے کر ملکی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچایا ۔ جس پر انہیں قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔ ن لیگ عوام کی حمایت سپورٹ سے اقتدار میں آئی ہے ۔ لوڈشیڈنگ مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے ۔ شہباز شریف عزم اور ولولے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے ۔