ڈیرہ بگٹی: ایف سی کیمپ پر 3 راکٹ فائر،5 افراد زخمی،7 کلو وزنی بم برآمد ناکارہ بنا دیا گیا

26 جولائی 2015

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں ایف سی کے کیمپ پر نامعلوم سمت سے 3راکٹ فائر کئے گئے جن کے پھٹنے سے 5افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فورسز نے تخریب کاروں کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا۔علاوہ ازیں کلی پولی کے قریب تخریب کاری کی غرض سے نصب 7کلو کا بم ایف سی نے برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا بم روڈ رولر کے قریب زیرزمین لگایا گیا تھا۔