قلعہ دیدار سنگھ میںلڑکی، قصور ،لڑکے، پیر محل میں 3 سالہ بچی سے زیادتی

26 جولائی 2015

قلعہ دیدار سنگھ + قصور +پیر محل (نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) قلعہ دیدار سنگھ میں، قصور میں لڑکے اور پیر محل میں 3 سالہ بچی سے زیادتی کی گئی۔ لدھیوالہ وڑائچ کے محلہ چاہ بیروالہ کے محنت کش ریاض کی 16 سالہ بیٹی (م) گھر میں اکیلی تھی بلال نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گاؤں بکری کے شریف کا بیٹا نفیس گھر جا رہا تھا ندیم، سجاد، شبیر، اسد نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ علاوہ ازیں پیر محل رجانہ روڈ پر واقع گائوں 288 گ ب کے رمضان کے جواں سال بیٹے عمران مبینہ طور پر اپنی تین سالہ سگی بھانجی بسمہ دختر غلام حسین کو گھر سے اٹھا کر قریبی کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔