پی ٹی آئی انتخابی اصلاحات کیلئے آواز بلند کرتی رہے گی: جمشید اقبال چیمہ

26 جولائی 2015

لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ انتخابی نظام میں اصلاحات کیلئے ہر فوم پر اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی اختیارات عوام کے ہاتھوں میں دینے پر راضی نہیں اسی لئے بلدیاتی انتخابات سے راہ فرار کی کوششیں کی جا رہی ہیں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایسا انتخابی نظام چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں پسے ہوئے طبقے کو حقوق اور انصاف دلانے کی جدوجہد کر رہی ہے انشاء اللہ ایک دن ضرور کامیابی حاصل ہو گی۔