تاجر تنظیموں کا یکم اگست کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان

26 جولائی 2015

لاہور ( کامرس رپورٹر) قومی تاجر اتحاد یکم اگست کو ایک گروپ اور 5اگست کو دوسرے گروپ کی ہڑتال میں بھر پور شامل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار قو می تاجر اتحاد سپریم کو نسل کے سربراہ خواجہ اظہر گلشن نے لاہور پر یس کلب میں ہنگامی پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر قو می تاجر اتحاد کے صدر ملک خالد ، سیکر ٹری جنرل حافظ عابد علی ، لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر علی بٹ ، راؤ اکرم ، چوہدری عظمت ، جاوید اقبال بٹ ، ملک نثار کھو کھر ، اکبر بٹ ، وسیم حسن ،یاور بٹ ، شیخ عمر حیات ، طاہر سبحانی بھی موجود تھے۔ دریں اثنا صدر آل پاکستان انجمن تاجران محمد اشرف بٹھی، سرپرست اعلیٰ ظہیر اے بابر، میاں طارق فیروز، حاجی طاہر نوید نے کہا کہ کل حکومت تاجر مذاکرات ناکام ہوئے تو یکم اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈائون ہوگا۔خواجہ عامر، محبوب انور بوبی، لیاقت بھٹی سمیت لاہور کی تمام تاجر نمائندوں نے ہڑتال یکم اگست کو کرنے کا فیصلہ کیا۔