جگر کی بیماریوں پر لاہور چیمبر میں سیمینار

26 جولائی 2015

لاہور (کامرس رپورٹر) بھارت کے جگر پیوند کاری کے ڈاکٹر اے ایس سوئن (A.S.Soin) نے کہا کہ جگر کی شدید بیماریاں اب کوئی بڑا مسئلہ نہیں رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں امراض جگر پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اعجاز ممتاز ، محمود غزنوی، خواجہ سلمان رفیق، انور الحسین علوی، ڈاکٹر محمد جعفر سلیم اور ڈاکٹر اسرار الحق طور نے بھی خطاب کیا ۔