الخدمت فائونڈیشن متاثرین سیلاب کو پکا پکایا کھانا تقسیم کر رہی ہے : احسان اللہ وقاص
لاہور (سپیشل رپورٹر) الخدمت فائونڈیشن کے اجلاس میں نائب صدر سید احسان اللہ وقاص سمیت ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے منیجر عصمت اللہ قریشی اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں رپورٹ پیش ہوئی۔ احسان اللہ وقاص نے کہا کہ سیلاب متاثرین میں پکا پکایا کھانا، خشک راشن، خیموں، صاف پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔