پی آئی اے 7 نئے طیارے خریدے گی

26 جولائی 2015

لاہور (آئی این پی) پی آئی اے 7 نئے طیارے خریدیگی جن میں چار اے 320 طیارے اور ساتھ ہی 3 بی 777 بھی خریدے جائیں گے جو پرانے بی 747 کی جگہ لیں گے۔ اس کیلئے قومی ائیر لائن 10 ارب روپے کا قرضہ حاصل کر رہی ہے۔ یہ رقم ساڑھے 7 فیصد شرح سود پر پانچ سال میں لوٹائی جائیگی۔