جے یو آئی لاہور کی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا

26 جولائی 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء اسلام ضلع لاہور کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج پائلٹ سکول وحدت کالونی میں بعد نماز ظہر حافظ ریاض درانی کی رہائش گاہ پر ضلعی امیر مولانا محب النبی کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ ضلعی ترجمان حافظ غضنفر عزیز نے بتایا کہ اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور دیگر جماعتوں کے ساتھ روابط کی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا اور مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔