یوم انہدام جنت البقیع کے سلسلے میں تحریک فقہ جعفریہ کی ریلی

26 جولائی 2015

لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے اعلان کے مطابق یوم انہدام جنت البقیع لاہور میں مذہبی جذبے کے ساتھ منایا گیا اس موقع پر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ ضلع لاہور کی یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی کے زیر اہتمام ماتمی ریلی مسافر خانہ دربار بی بی پاک دامن لاہور سے برآمد ہوئی اور اور ایمپرس روڈ سے ہوتی ہوئی شملہ پہاڑی پریس کلب تک گئی ۔ اس ریلی کی قیادت تحریک نفاذ فقہ جعفریہ صوبہ پنجاب کے صدر علامہ آغا حسین مقدسی ، علامہ رائے مزمل حسین ، سید ذوالفقار حیدر نقوی ، علامہ اسد عباس، اور دیگر رہنماؤں نے کی۔اس موقع پر حسن کاظمی نے قرارداد پیش کی جس میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ حکومت سعودی حکومت سے جنت البقیع اور جنت المعلی کی تعمیر و تزئین کا مطالبہ کرے ۔