پی پی قیادت مفاہمتی پالیسی ترک، حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے : منظور وٹو

26 جولائی 2015

لاہور (خبر نگار) صدر پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب مرکزی قیادت سے پُرزور سفارش کرتی ہے کہ مفاہمت کی پالیسی کو چھوڑ کر اب حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے کیونکہ یہ حکومت عام لوگوں کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہوئی ہے۔ وہ پیپلز پارٹی لاہور اربن ڈویژن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ لاہور اربن، رورل، ساہیوال اور گوجرانوالہ ڈویژن کے حالبہ اجلاسوں میں مفاہمت کی پالیسی کو ترک کرنے پر اتفاق رائے ہوا تھا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سپریم کورٹ میں دائر اپنی وہ پٹیشن واپس لے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ستمبر میں ہونے والے مقامی حکومتوں کے انتخابات کو سیلاب کو وجہ سے ملتوی کیا جائے۔