ڈی پی ایس کی طالبات کی میٹرک کے امتحان میں پہلی تین پوزیشنیں لینے پر جاوید یوسف کی مبارک باد

26 جولائی 2015

لاہور (سٹاف رپورٹر) ڈویژنل پبلک سکول اینڈ انٹر کالج ماڈل ٹاؤن لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے سینئر رکن جاوید یوسف نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015ء کے نتائج میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرنے پر تینوں طالبات، والدین، بورڈ کے چیئرمین کمشنر لاہور عبداللہ سنبل، ادارے کے پرنسپل عبدالشکور بٹ، سینئر ونگ کی ہیڈمسٹریس نجمہ جواد کو دلی مبارکباد دی ہے۔