حج تربیتی پروگرام آج جامعہ اشرفیہ میں ہو گا

26 جولائی 2015

لاہور (خصوصی نامہ نگار) حجاج کرام کیلئے جامعہ اشرفیہ کے زیراہتمام سالانہ حج تربیتی پروگراموں کیلئے سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ پہلا حج تربیتی پروگرام آج صبح دس بجے سے لے کر نماز عصر تک جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ میں ہو گا جس سے مولانا حافظ فضل الرحیم‘ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان اور مفتی محمد زکریا خطاب کریں گے۔