بلدیاتی انتخابات کیلئے 10ہزار فارم تقسیم ہو چکے، امیدواروں کا رش کامیابی کی ضمانت ہے: عمران نذیر
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن لاہور کے بلدیاتی الیکشن کے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی میں یکم اگست تک توسیع کر دی یہ فیصلہ امیدواروں کی تعداد میں اضافہ اور رش کے باعث کیا گیا ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ ن نے 10ہزار فارم چھپوائے تھے جو آج ختم ہو چکے ہیں۔ مزید پانچ ہزار فارم کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ ابھی تک 35سو سے زائد درخواستیں وصول ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمشن کی رپورٹ کے بعد امیدواروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امیدواروں کا رش کامیابی کا ثبوت ہے۔