یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا 74کروڑ78لاکھ روپے کا بجٹ منظور
لاہور (نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف گورنرز کا 33واں اجلاس ہفتہ کے روزوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی سربراہی میں ہوا جس میں مالی سال2015-16ء کیلئے 74کروڑ78لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر خزانہ نے یونیورسٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے کالا شاہ کاکو کیمپس کی تعمیرکیلئے حکومت فنڈ فراہم کرے گی ۔بعدازاں بجٹ پر بحث ہوئی۔ بجٹ میں ریسرچ کیلئے 5کروڑ 85لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔