ایل ڈبلیو ایم سی کی چوبرجی چوک میں صفائی و آگہی مہم

26 جولائی 2015

لاہور (خبر نگار) منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید کی خصوصی ہدایت پر کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام چوبرجی چوک میں مون سون کے حوالے سے صفائی و آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد شہریوں کو مون سون کے دنوں میں لا پرواہی سے کچرا پھیلانے اور نکاسی آب میں رکاوٹ سے آنے والی مشکلات پر آگاہی دینا تھا۔مہم آگاہی واک، کیمپوں کے قیام، پبلک بریفنگ، معلوماتی و آگاہی پمفلٹس کی تقسیم اور صفائی انتظامات پر مشتمل تھی۔