انکوائری کمشن کی رپورٹ مسلم لیگ ن کے مؤقف کی جیت ہے : منشاء اللہ بٹ

26 جولائی 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اور پبلک افیئرز کمیٹی پنجاب کے ممبر منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیشن کی رپورٹ حق و سچ کی فتح اور مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کی جیت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ سے اس امر کی تصدیق ہو گئی کہ مسلم لیگ (ن) کو ملنے والا مینڈیٹ حقیقی تھا اور شریف برادران ملک کے مقبول ترین لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔ انہوں نے دھرنوں کے دوران پی ٹی آئی کی طرف سے الزامات پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔