جوڈیشل کمشن کا فیصلہ حق کی فتح ہے اللہ نے قیادت کو سرخرو کیا: سید مشتاق شاہ

26 جولائی 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن کا فیصلہ حق کی فتح ہے، اللہ نے قیادت کو سرخرو کیا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن لیبر ونگ پنجاب کے صدر سید مشتاق حسین شاہ نے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے ہونیوالا معاشی نقصان کا ازالہ ممکن نہیں انہوں نے فیصلے کی خوشی میں ضلعی دفتر زکوٰۃ و عشر کمیٹی شیخوپورہ اور فاروق آباد میں اپنی رہائش گاہ پرمٹھائی تقسیم کی۔