کراچی سٹاک مارکیٹ‘ ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری میں 24 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا

26 جولائی 2015
کراچی سٹاک مارکیٹ‘ ایک ہفتہ کے دوران سرمایہ کاری میں 24 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے کے دوران محدود مندے کے باعث 100 انڈیکس 74.46 پوانٹس کی کمی کے نتیجہ میں دوبالائی حدوں سے گر کر 35815.20 کی نچلی سطح پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام اور کیمیکلز کے شعبوں کے حصص میں ہونے والی خریداری انڈیکس کو مزید گرنے سے روکے رکھا بازار حصص کے ماہرین کے مطابق مارکیٹ 36000 پوائنٹس کے قریب ہونے کے باعث ٹیکنکی مندے کا شکار ہے جبکہ مستقبل کے سووں کی وجہ سے مارکیٹ کا سرمایہ بڑھ رہا ہے بازار حصص کے ماہرین نے کہا کہ مارکیٹ میں زیادہ تر حصص کی قیمتیں بڑھ ہیں جس کی وجہ سے سرمایہ کار نہ صرف فروخت کو ترجیح دے رہے ہیں بلکہ توقع بھی کررہے ہیں کہ آئندہ ہفتے کا ربار میں بہتری کا رحجان پیداہوگا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 74.46پوانٹس کمی پر 35815.20 پر آگیا ۔ ہفتے کے دوران مجموعی مارکیٹ سرمایہ کاری مالیت میں 24ارب 85 کروڑ 5لاکھ 96ہزار 497 روپے کا اضافہ رہا اور مجموعی سرمایہ کاری مالیت 77 کھرب 13 ارب 27 کروڑ 4لاکھ 44ہزار 203 روپے ہوگئی ۔ ہفتے کے دوران کاروباری سرگرمی میں ایک ارب 98 کروڑ حصص سے زائد کمی رہی اور مجموعی سودوں میں ایک ارب 98 کروڑ 4 لاکھ 17ہزار 50حصص کے سودوں میں کم کا روبار ہوا ۔ہفتے کے دوران مارکیٹ میں دو روز تیزی رہی‘ ایک روزہ مندا رہا جبکہ اور دو روزہ عید الفطر کی تعطیلات پر بند رہی۔