’’بلدیاتی نظام کی اہمیت اورکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل‘‘ پر خصوصی اجلاس

26 جولائی 2015

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ریجنل آفس میںایف پی سی سی آئی اور ڈویلپمنٹ ڈائیمینشن سوسائٹی (ڈی ڈی ایس)کے اشتراک سے ’’بلدیاتی نظام کی اہمیت اورکوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مسائل‘‘کے موضوع پر خصوصی اجلاس ریجنل چیئرمین خواجہ ضرار کلیم کی زیر صدرات ہوا جس میں لوکل گورنمنٹ،کوآپریٹو زہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن ، لاہور ڈویلپمنٹ اٹھارٹی(ایل ڈی اے) اور دیگر ڈویلپنگ ایجنسیز اور سماجی تنظیموں ،الیکشن کمیشن کے سابقہ نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں موجود تمام ارکان و ممبران ہاؤسنگ سوسائٹی ایسوسی ایشن نے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔