شامی صدر بشار الاسد کا فوجی بھگوڑوں کو عام معافی کا اعلان

26 جولائی 2015

دمشق (صباح نیوز) شامی صدر بشار الاسد نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق فوج میں بھرتی کے لازمی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تمام بھگوڑوں کو ،کرپٹ افراد عام معافی دے دی ہے۔ شام کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شام کے اندر اور بیرون ملک موجود شامی بھگوڑوں کو سنائی جانیوالی سزا اس قانون کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔خطے کی بڑی افواج میں شامل شامی فوج کو چار سال سے شدت پسندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسے کئی محاذوں پر اسلام پسند باغیوں اور انتہاپسند گروپوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جنہوں نے کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ کئی نوجوان اس سزا سے بچنے کے لئے ملک سے باہر فرار ہوگئے ہیں۔