ایران پر اسرائیل کی جانب سے حملہ سنگین غلطی ہو گا، امریکی وزیر خارجہ کا انتباہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ایک انٹرویو میں اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیل کی جانب سے حملہ سنگین غلطی ہو گا۔ اسرائیل کو جوہری معاہدے کی حقیقت کو تسلیم کر لینا چاہیے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدے سے ایران جوہری ہتھیاروں کی افزائش نہیں کر سکے گا جس سے خطے میں امن قائم ہو گا۔