پیپلز پارٹی نے بھی ارکان الیکشن کمشن کے استعفوں کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن کمشن کے چاروں ارکان کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ قمر زمان کائرہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہاکہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمشن عام انتخابات میں دھاندلی روکنے میں ناکام رہا۔ الیکشن کمشن ارکان کے استعفے کا مطالبہ جائز ہے۔ جوڈیشل کمشن نے بھی الیکشن کمشن پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے بعد الیکشن کمشن کے ارکان کو اخلاقی طور پر خود ہی مستعفی ہوجانا چاہئے۔