دریافت ہونیوالے نایاب نسخے نے قرآن کی حفاظت پھر ثابت کردی: امریکی اسلامی گروپ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) مسلمانوں کی تنظیم ”کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن“ نے کہا ہے برطانوی برمنگھم یونیورسٹی میں بالکل ابتدائی زمانے کے قرآن کے ایک حصے کی دریافت نے امریکی مسلمانوں کو یہ موقع فراہم کر دیا ہے کہ وہ اس مقدس عبارت میں عدم تبدیلی کے حوالے سے اپنے فہم کو بڑھائیں اور معاشرے میں بڑھتے ہوئے اسلام فوبیا کو چیلنج کریں۔ اس دریافت سے ثابت ہو گیا ہے کہ قرآن تحریف سے پاک ہے۔
نایاب نسخہ