کوئی ممبر استعفیٰ نہیں دیگا: ذرائع الیکشن کمشن :عمران کے مطالبے، رپورٹ کا جائزہ لے رہے ہیں جلد ردعمل دینگے: ترجمان

26 جولائی 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن ذرائع نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کا کوئی بھی ممبر استعفیٰ نہیں دے گا۔ رپورٹ بعد عمران خان کا مطالبہ حیران کن ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد ایسے مطالبات کا کوئی جواز نہیں۔ الیکشن کمشن نے نیک نیتی سے انتخابی عمل کو ادا کیا۔ انتخابی عمل میں کچھ بے ضابطگیاں ہرگز حیران کن نہیں بے قاعدگیوں کی وجہ سے قوانین میں خامیاں ہیں۔ ادھر ترجمان الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ عمران کے الیکشن کمشن کے استعفے انکوائری کمشن کی رپورٹ کا بھی جائزہ لے رہا ہے آئندہ چند روز میں مفصل ردعمل دیں گے۔