لین دین کے تنازع پر شہری قتل‘فائرنگ سے زخمی ہونیوالا چل بسا

26 جولائی 2015

لاہور+فیروز والہ (سٹاف رپور ٹر+نامہ نگار) یکی گیٹ کے علاقہ میں لین دین کے جھگڑے پر 36 سا لہ شخص کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ محمود عرف پپا اپنے دوست کے سا تھ یکی گیٹ کے علا قے میں کھڑ ا تھا اویس گجر سے تلخ کلامی شروع ہو گئی اسی دوران اویس گجر نے محمو د عر ف پپا کو فا ئر نگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور خود موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے اسے شدید زخمی حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ کالاخطائی روڈ پر مخالف گروپ کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان محمد یونس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ مقتول کا چچا زاد بھائی گزشتہ روز قتل ہو گیا تھا اس واقعہ میں ملوث ملزمان فرار ہو گئے تاہم ملزمان گرفتار نہ ہو سکے۔ ہلاک ہونیوالوں کی تعداد دو ہو گئی۔