چھتیں گرنے سے لڑکی جاں بحق، بچے سمیت 4 افراد زخمی

26 جولائی 2015
چھتیں گرنے سے لڑکی جاں بحق، بچے سمیت 4 افراد زخمی

لا ہور (سٹاف رپورٹر) چھتیں گرنے کے واقعات میں بچی جاں بحق، بچے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے۔ گزشتہ روز با رش کے دوران گجر پو رہ میں خر م مسیح کے گھر کی چھت گر گئی جس سے ایک بچی اور 2بچے چھت کے ملبے تلے دب گئے ۔ریسیکو اہلکا روں نے ملبے تلے دبے ہو ئے افر اد کو نکا لا تو اس دوران 9سا لہ عنیز ہ زخمو ں کی تا ب نہ لا تے ہو ئے چل بسی۔ برکی میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے تین مزدور دب کر زخمی ہوگئے امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملبے کو ہٹا کر زخمیوں کو نکال لیا اورہسپتال پہنچا دیا ۔ کاشف نامی کے زیر تعمیر مکان میں مزدور رشید ،جبار وغیرہ کام کررہے تھے ۔واقعہ کے فوری بعد ڈی سی اواور ایم پی اے چودھری شہباز موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں کی خود نگرانی کی۔