لاہور: برانڈتھ روڈ پر 4 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی، لاکھوں کا سامان خاکستر
لاہور(سٹاف رپور ٹر) برانڈرتھ روڈ میں آتشزدگی کے حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوگیا۔ کرائون بس اڈا کی چار منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی ۔ مکان میں موجود کیمکلز اور آتش گیر مادہ میں آگ لگنے سے پوری عمارت سے شعلے بلند ہونے لگے۔کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔