بھارتی فوج کی راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ، پاکستانی شہری زخمی

26 جولائی 2015

باغ (آئی این پی) بھارت نے ایک مرتبہ پھر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فائرنگ سے مقامی رہائشی شدید زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسز نے ہفتہ کی صبح چریکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے پولاس گاؤں کا رہائشی محمد وسیم گردن پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک بھینس بھی ہلاک ہو گئی۔ رینجرز نے بھارتی جارحیت کا موثر انداز میں جواب دیا۔