پک اپ کی ٹکر سے خاتون ہلاک، دیگر حادثات میں 5 زخمی

26 جولائی 2015

لاہور(سٹاف رپورٹر) مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ معلوم ہوا ہے کہ فیروز پور روڈ اچھرہ کے علاقہ میں تیز رفتار پک اپ نامعلوم خاتون کو کچل دیا جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی اور موقع پر دم توڑ گئی۔ مناواں کے علاقہ میں تیز رفتار کار بے قابوہوکر نہر مین جاگرنے سے محمود اور فیاض زخمی ہو گئے۔ مال روڈ پر پرویز موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہو گیا جبکہ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں رکشا اور موٹرسائیکل کے مابین تصادم کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔