نائیجریا : بوکوحرام کے حملے‘ گیس سلنڈر دھماکہ‘ 33 افراد ہلاک 101 زخمی

26 جولائی 2015

میدوگوری (اے ایف پی) شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام کے جنگجو¶ں کے حملے میں 25 اور زہریلی گیس سے 8 افراد ہلاک اور 101 زخمی ہو گئے۔ حملہ آوروں نے محاصرہ کرکے میکادری گا¶ں کے رہائشیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ کئی مکانات گرا دئیے،دکانیں جلا دیں بیسیوں افراد گھروں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جو بھاگ نہ سکے وہ مارے گئے۔ بورنو ریاست کے 2 دیگر دیہات کو بھی نشانہ بنایا گیا، بتایا جاتا ہے جوز شہر نے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں کلورین گیس کا سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا۔