لاہور: نیب نے بنک قرضہ ہڑپ کرنیوالے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا
لاہور (نوائے وقت نیوز) نیب نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے بینکوں کا قرضہ ہڑپ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ نیب حکام کے مطابق ملزمان میں مہر احمد، شعیب الرحمان اور ضیاء الرحمان شامل ہیں۔ ملزمان نے ڈویلپر کمپنی کے نام پر 26 ارب روپے کا قرض لیا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔