افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، 21طالبان ہلاک ، متعدد زخمی و گرفتار

26 جولائی 2015

راولپنڈی+ کابل(آن لائن+اپنے سٹاف رپورٹر سے) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 21 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ ادھر ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ائرپورٹ سے تین افغان خواتین کو لندن سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا جن کی نشاندہی پر ایک ایجنٹ طاہر منیرکو بھی گرفتار کرلیا ہے۔خواتین کو ایف آئی اے کے پاسپورٹ سیل نے تحویل میں لیکر تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔