پلوٹو پر برفیلے میدان، پہاڑ اور دیگر حیرت انگیز اشیاء موجود ہیں، نئی تصاویر جاری

26 جولائی 2015

نیویارک(آن لائن)امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلائی جہاز نیو ہورائزنز سے حاصل پلوٹو کی نئی اور ہائی ریزولوشن تصاویر جاری کی ہیں۔ ناسا کے سائنسدانوں نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پلوٹو کی نئی تصاویر واقعی ناقابل فراموش ہیں۔ خلائی جہاز سے لی گئی تصاویر میں پلوٹو کی سطح پر بہتے ہوئے نائٹروجن آئس گلیشیر کے ساتھ گرد و غبار کی موٹی تہہ بھی نظر آئی ہے۔ پلوٹو پر برفیلے میدان، پہاڑوں کے سلسلے اور دیگر حیرت انگیز اشیا موجود ہیں۔