آسٹریلیا میں سفید شارک نے حملہ کر کے غوطہ خور کو ہلاک کر دیا
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا میں ایک غوطہ خور کو سفید شارک نے حملہ کر کے ہلاک کر دیا۔ واقعہ سمانی ریاست کے جزیرہ ماریہ میں اس وقت پیش آیا جب غوطہ خور اپنی بیٹی کے ساتھ شکار کر رہا تھا۔ اس پر سفید شارک نے حملہ کر دیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔