جاپان میں دنیا کا سب سے بڑا پھول 5 سال بعد کھل گیا ‘لمبائی 2 میٹر 6.5 فٹ ہے
ٹوکیو( آن لائن ) دنیا کا سب سے قدیم اوربڑا پھول جاپان کے باٹینکل گارڈن میں 5 برس بعد دوبارہ کِھل اٹھا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے جندائی باٹینکل گارڈنزمیں دنیا کا سب سے بڑا ’لوف جسیم‘ نامی پودے کا پھول 5 برس بعد پھرسے کھل اٹھا ہے۔ گارڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پھول کی لمبائی 2 میٹر 6.5 فٹ ہے اور یہ پھول صرف ایک یا دو روز کے لئے کِھلتا ہے جس کی وجہ سے اس کی افزائش ایک مشکل عمل ہے۔