بم حملوں سے بچنے کیلئے جہازوں میں فلائی بیگ لگا دیئے گئے
لندن (نیٹ نیوز) جہازوں پر لے جائے گئے بموں سے بچنے کیلئے ایک نئے نظام کی آزمائش کی گئی ہے جس کے دوران ڈرامائی تجربات ہوئے ہیں۔ ایک آلہ جسے فلائی بیگ کہتے ہیں تیار کیا گیا ہے جو بم دھماکے کے نتیجے میں بم کے ٹکڑوں کے بکھرنے سے روکتا اور تصادمی اثر کو جذب کر لیتا ہے۔