گوجرانوالہ: گھریلو تنازع پر ساس بہو احاطہ عدالت میں گتھم گتھا ہو گئیں تھپڑوں، بوتلوں کا آزادانہ استعمال

26 جولائی 2015

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گھر یلو تنا زع پر سا س ،بہو احاطہ سیشن کورٹ میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہو گئیں، ایک دوسرے پر تھپڑوں، گالی گلوچ اور بوتلوں کا بے دریغ استعمال کیا۔ ہ عالم چوک کی رہائشی صفیہ بی بی کا بیٹا مٹھو اور فرزانہ بی بی کا خاوند نواز ڈکیتی کے الزام میں سینٹرل جیل میں بند ہیں جن کی سول جج ضمیر حسین شاہ کی عدالت میں پیشی تھی۔ صفیہ بی بی اور فرزا نہ بھی اسی سلسلے میں سیشن کو رٹ آئی ہو ئی تھیں جہاں ساس بہو میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور نو بت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی، دونوں نے ایک دوسری کو بالو ں سے پکڑ کر گھسیٹنا شروع کر دیا تاہم دونوں خواتین نے گالی گلوچ، تھپڑوں اور بوتلوں کا آزادانہ استعمال کر کے سیشن کو رٹ کو میدان جنگ بنا لیا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے دونوں خواتین کو چھڑایا۔
ساس، بہو/ لڑائی