ٹریفک حادثات، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق، 12 زخمی

26 جولائی 2015

چونیاں/ ساہیوال/ سرگودھا/ ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگاران) مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق 12 زخمی ہو گئے۔ چونیاں سے نامہ نگار کے مطابق موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ حادثہ تھیم موڑ شیرازی زرعی فارم کے سامنے پیش آیا۔ تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ زخمیوں میں 3 عورتیں اور تین بچے شامل ہیں۔ پنڈی بھٹےاں سے نامہ نگار کے مطابق بھٹہ مزدور شبےر اور اُس کا 7 سالہ بھانجا مصطفیٰ موٹر سائےکل پر جا رہے تھے کرےسنٹ ملز کے قرےب تےز رفتاری کے باعث سامنے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائے۔ مصطفیٰ موقع پر جاں بحق ہو گےا جبکہ شبےر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ ساہیوال، سرگودھا روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 25 سالہ لڑکی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ 33 لگاریاں کا غلام رضا اپنی بیوی رضیہ بی بی اور بیٹی امرین کیساتھ موٹر سائیکل پر سرگودہا جا رہا تھا قصبہ پٹھان کوٹ کے قریب جھنگ جانے والی اے سی کوچ نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں امرین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔ ٹوبہ ٹےک سنگھ سے نامہ نگار کے مطابق دو کاروں کے تصادم مےں خاتون سمےت دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمےت چار افراد شدےد زخمی ہوگئے۔ ٹوبہ گوجرہ روڈ پر بائی پاس کے قرےب آمنے سامنے سے آنے والی دو کارےں آپس مےں ٹکرا گئےں جس کے نتےجہ مےں اللہ دتہ سکنہ بہاولپور اور شمشاد بی بی سکنہ گوجرہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثات