افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کی میزبانی پھر پاکستان کریگا، اعلیٰ افسر کا دعویٰ

26 جولائی 2015

اسلام آباد (آن لائن) افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے، مذاکرات کا ایجنڈا جنگ بندی اور اعتمادی سازی کے امور شامل ہوں گے۔ہفتہ کو پاکستانی افسر نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے پہلے دور کی میزبانی پاکستان نے کی ہے جبکہ مذاکرات کا دوسرا دور بھی پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مذاکرات کے آئندہ دور کی میزبانی چین کرے گا۔
مذکرات میزبانی